سابق فرسٹ کلاس کرکٹر رگھوناتھ چندورکر نے عمر کی سنچری مکمل کی

   

ممبئی: سابق فرسٹ کلاس کرکٹر رگھوناتھ چندورکر نے ہفتہ کے روز زندگی کے 100 برس مکمل کرلئے۔ اپنی زندگی کی سنچری مکمل کرنے والے وہ تیسرے کرکٹر ہیں۔ زندگی کے 100 برس پورے کرنے والے دو دیگر ہندوستانی کرکٹر ڈی بی دیودھر اور وسنت رائے جی ہیں۔ چندروکر کا فرسٹ کلاس کیریر 1943-44 سے 1950-51 تک چلا جس میں وہ مہاراشٹر اور ممبئی کی طرف سے کھیلے۔ انہوں نے اپنے کیریر کے دوران سات فرسٹ کلاس میچ کھیلے۔ انہوں نے اپنا ڈیبیو مہاراشٹر کے لئے بامبے کے خلاف کیا اور ان کا آخری میچ بامبے کے لئے مہاراشٹر کے خلاف تھا۔ وہ ایک وکٹ کیپر بلے باز تھے اور اپنی شاندار بلے بازی کے لئے معروف تھے۔ انہوں نے اپنے سات میچوں میں 155 رنز بنائے اور اس کے ساتھ ہی وکٹ کیپنگ میں تین کیچ اور دو اسٹمپ بھی کئے تھے۔