سابق فوجی سربراہ جنرل دیپک کپور بھارت جوڑ و یاترا میں شامل

,

   

نئی دہلی : سابق فوجی سربراہ جنرل دیپک کپور اور کئی موظف اعلی فوجی عہدیداروں نے آج ہریانہ میں راہول گاندھی کی بھارت جوڑو یاترا میں شمولیت اختیار کی ۔ یہ یاترا فی الحال ہریانہ سے گذر رہی ہے ۔ انتہائی شدید سردی اور کہر میں مارچ کا آج صبح ڈوڈوا کرنال ضلع سے آعاز ہوا اور یہ کروکشیتر ضلع میں داخل ہوئی ۔ چیف منسٹر منوہر لال کھٹر کے حلقہ کرنال سے اس یاترا کے گذرنے کے دوران عوام کی کثیر تعداد یاترا کا حصہ بنی ۔ پارٹی قائدین بھوپیندر سنگھ ہوڈا ‘ رندیپ سنگھ سرجیلوالا اور کماری شیلجا بھی یاترا میں شامل تھے ۔ سابق فوجی سربراہان جنرل دیپک کپور ‘ لیفٹننٹ جنرل آر کے ہوڈا ‘ لیفٹننٹ جنرل وی کے نرولا ‘ ائر مارشل پی ایس بھنگو ‘ میجر جنرل ستبیر سنگھ چودھری ‘ میجر جنرل دھرمیندر سنگھ ‘ کرنل جتیندر گل ‘ کرنل پشپیندر سنگھ ‘ لیفٹننٹ جنرل ڈی ایس سندھو ‘ میجر جنرل بشمبر دیال ‘ کرنل روہت چودھری نے بھی بھارت جوڑو یاترا میں شمولیت اختیار کی ۔