جھارکھنڈ کوئلہ کیس 1999 ء دہلی عدالت کا فیصلہ
٭ دہلی کی خصوصی عدالت نے سابق مرکزی وزیر دلیپ رے کو جھارکھنڈ کوئلہ بلاک 1999ء کی تخصیص میں بے قاعدگیوں سے متعلق کوئلہ اسکام میں ماخوذ کیا ہے۔ دلیپ رے اٹل بہاری واجپائی زیرقیادت حکومت میں مملکتی وزیر کوئلہ تھے۔ اِن کے ساتھ دیگر دو عہدیداروں کو بھی اِس کیس میں ملزم قرار دیا گیا ہے۔یہ عہدیدار بھی وزارت کوئلہ میں اُس وقت خدمات انجام دے رہے تھے۔ اِس کیس کے سلسلہ میں انھیں گرفتار بھی کرلیا گیا ہے۔