سابق مرکزی وزیر بابل سپریو نے سیاست چھوڑ دی

   

نئی دہلی : بی جے پی لیڈر اور سابق مرکزی وزیر بابل سپریو نے آج سیاست چھوڑ دی۔ سپریو نے سوشل میڈیا کے ذریعہ ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا۔ انہوں نے یہ واضح کیا کہ بی جے پی ہی ان کی پارٹی ہے۔ وہ آسنسول سے بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ ہیں۔ انھوں نے ایوان کی رکنیت بھی چھوڑ دینے کا اشارہ دیا ہے اور کہا کہ وہ سماجی خدمت سے جڑے رہنا چاہتے ہیں جس کیلئے سیاست سے وابستگی رہنا ضروری نہیں ہے۔ حال ہی میں وزیر اعظم مودی کی کابینہ میں ہوئے رد وبدل میں انہیں ہٹا دیا گیا تھا۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر لکھا کہ سب کی باتیں سنی ہے۔ باپ، ماں ، بیوی ، بیٹی ۔ دو پیارے دوستوں میں کسی اور پارٹی میں نہیں جارہا۔ انہوں نے لکھا کہ مجھے کسی بھی پارٹی کی طرف سے فون نہیں آیا ہے۔ میں ایک ٹیم کا کھلاڑی ہوں! ہمیشہ ایک ٹیم کی حمایت کی ہے۔ انہوں نے اپنے استعفے کا اعلان سوشل میڈیا پر ایک کویتا کے ذریعہ کیا۔ انہوں نے لکھا کہ اگر سماجی کام کرنا ہے تو وہ سیاست کے بغیر بھی ہوسکتا ہے۔ بابل سپریو نے اپنے استعفے میں وزیر داخلہ امیت شاہ اور بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ دونوں ہی نے کئی معنوں میں مجھے تحریک دی ہے۔ میں ان کے پیار کو کبھی نہیں بھولوں گا۔ مجھے امید ہے کہ وہ مجھے غلط نہیں سمجھیں گے اور درگزر سے کام لیں گے۔