کانگریس سے استعفیٰ کے بعد اہم ذمہ داری، دیوے گوڑا کی موجودگی میں جائزہ لیا
حیدرآباد۔18 ۔ اپریل (سیاست نیوز) سابق مرکزی وزیر سی ایم ابراہیم جنہوں نے حال ہی میں کانگریس پارٹی سے استعفیٰ دے دیا اور جنتا دل سیکولر میں شمولیت اختیار کرلی ، انہیں ریاست کی اہم ذمہ داری دی گئی ہے۔ پارٹی کے قومی صدر اور سابق وزیراعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا اور دیگر سینئر قائدین کی موجودگی میں سی ایم ابراہیم نے جنتادل سیکولر کرناٹک یونٹ کے صدر کی ذمہ داری سنبھال لی ۔ رکن اسمبلی ایچ کے کمار سوامی نے حال ہی میں پارٹی کے ریاستی یونٹ کی صدارت سے استعفیٰ دے دیا اور انہیں پارٹی کی قومی پارلیمانی بورڈ کا صدر مقرر کیا گیا ہے۔ 73 سالہ سی ایم ابراہیم مرکز میں ایچ ڈی دیوے گوڑا اور آئی کے گجرال کے دور میں 1996-98 کے دوران مرکزی وزارت میں شامل رہے۔ کرناٹک قانون ساز کونسل میں اپوزیشن لیڈر کا عہدہ نہ دیئے جانے پر ناراض ہوکر سی ایم ابراہیم نے کانگریس سے استعفیٰ دے دیا ۔ ان کا کہنا تھا کہ اقلیتی طبقہ سے تعلق کے سبب انہیں اپوزیشن لیڈر کے عہدہ سے محروم رکھا گیا ۔ سی ایم ابراہیم کرناٹک کی سیاست میں کافی اثر و رسوخ رکھتے ہیں اور جنتا دل سیکولر کو امید ہے کہ کرناٹک میں پارٹی کے استحکام میں سی ایم ابراہیم اہم رول ادا کریں گے ۔ ر