سابق مرکزی وزیر و مشہور اداکار چرنجیوی کورونا سے متاثر

   

حیدرآباد، سابق مرکزی وزیر و تلگو فلموں کے مشہور اداکار چرنجیوی کورونا سے متاثر ہوگئے ہیں۔انہوں نے ٹوئیٹ کرکے یہ اطلاع دی۔چرنجیوی نے کہاکہ انہوں نے آچاریہ فلم کی شوٹنگ کے احیا سے پہلے کورونا ٹسٹ کروایا جس میں انہیں پازیٹیو قرار دیا گیا۔ انہوں نے کہاکہ اگرچہ کہ وہ مثبت ہیں تاہم ان میں علامات نہیں ہیں اور وہ گھر پر آرام کررہے ہیں۔ اداکار نے گذشتہ 5 دنوں میں ملاقات کرنے والوں سے خواہش کی کہ وہ کورونا ٹسٹ کروالیں۔