حیدرآباد26جنوری(یواین آئی) سابق مرکزی وزیر و تلگو فلموں کے مشہور اداکار چرنجیوی ایک مرتبہ پھر کورونا سے متاثر ہوگئے ہیں۔اداکار نے اس خصوص میں اپنے ٹوئیٹر ہینڈل سے دی گئی اطلاع میں کہا کہ وہ کورونا سے متاثر ہوگئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ تمام احتیاط کے باوجود، میں معمولی علامات کے ساتھ کل شب کوویڈ 19سے متاثر ہوگیا ہوں اورگھر پر ہی الگ تھلگ ہوں۔ گذشتہ چند دنوں کے دوران میرے رابطہ میں آنے والے تمام افرا دسے خواہش کرتا ہوں کہ وہ اپنا معائنہ کروالیں۔واضح رہے کہ گذشتہ سال بھی سابق مرکزی وزیر کورونا سے مثبت پائے گئے تھے ۔ڈاکٹرس ان کی صحت پر نظررکھے ہوئے ہیں۔