حیدرآباد۔/4 فروری ، ( سیاست نیوز) گھٹکیسر پولیس نے جی ایچ ایم سی کے سابق میئر بی رام موہن کے خلاف جبراً وصولی، دھوکہ دہی کا ایک مقدمہ درج کرلیا ہے۔ پولیس کے مطابق سابق میئر نے بوماکو انفرا کمپنی کے مالک بی مرلی کو 11.28 ایکر اراضی میں سرمایہ کاری کیلئے راغب کیا اور آن لائن رجسٹریشن کرنے سے قاصر رہے۔ بتایا جاتا ہے کہ اپنے معاہدہ سے بی مرلی کو ہٹانے کیلئے رام موہن نے دھمکایا اور اپنا سیاسی اثر و رسوخ استعمال کیا۔ مرلی کی شکایت پر گھٹکیسر پولیس نے سابق میئر اور ان کے ساتھی ایم ترومل ریڈی جو مہا لکشمی کنسٹرکشن پرائیویٹ لمیٹیڈ کے مالک ہیں کے خلاف دھوکہ دہی، جعلسازی اور ایس سی ایس ٹی ایکٹ کے تحت ایک مقدمہ درج کیا۔ ایف آئی آر کے مطابق بی رام موہن نے درخواست گذار کو 4 کروڑ کا دھوکہ دیا۔ پولیس اس کیس کی تحقیقات کررہی ہے۔ب