سابق میئر شوبھن چٹرجی کی ممتا بنرجی سے ملاقات

   

Ferty9 Clinic

کلکتہ : کلکتہ کے سابق میئر شوبھن چٹرجی بھیا دوج کے موقع پر وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کی رہائش گاہ پرملاقات کی۔ان کے ساتھ ان کی دوست بیساکھی بنرجی بھی تھیں۔ترنمول کانگریس چھوڑ نے کے بعد بھی وہ روایات کے مطابق ممتا بنرجی سے اس موقع پر ملاقات کرتی رہی ہیں ۔ممتا بنرجی سے ملاقات کرنے کے بعد شوبھن چٹرجی نے اشاروں میں کہا کہ آپ شیر کو جنگل سے نکال سکتے ہیں، لیکن شیر کے دماغ سے جنگل نہیں نکالا جا سکتا۔ یعنی اس کے دل میں اب بھی جڑیں ہیں؟ اگرچہ انہوں نے یہ کہا کہ ان کا اشارہ کس کی طرف ہے ۔ تاہم، ممتا بنرجی کے نام کا ذکر کرتے ہوئے ، انہوں نے کہاکہ اگر ممتا بنرجی پر حملہ ہوتا ہے ، تو میں اسن کی حفاظت کے لئے قربانی دینے سے گریز نہیں کروں گا۔بیساکھی بنرجی نے کہا کہ دیدی سے محبت اور پیار لینے کیلئے آئی تھیں ۔خیال رہے کہ ترنمول کانگریس کو چھوڑکر بی جے پی میں جانے کے بعد بھی شوبھن چٹرجی ممتا بنرجی کی تنقید کرنے سے گریز کرتے رہے ہیں ۔بی جے پی چھوڑنے کے بعد گرچہ وہ ترنمول کانگریس میں شامل نہیں ہوئے ہیں مگر ممتا بنرجی سے ملاقات کرنے کیلئے آتے رہے ہیں ۔