سابق میئر نظام آباد ڈی سنجے کے مکان پر منصوبہ بند حملہ

   

مکان کے گیٹ کو کار سے ٹکر اور ہنگامہ آرائی ، روڈی شیٹر فرار ، کوئی تحریری شکایت نہیں

نظام آباد ۔ 11 اپریل ۔ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) سابق فرسٹ مئیر نظام آباد ڈی سنجے کے مکان پر آج صبح منصوبہ بند طریقہ سے ایک روڈی شیٹر نے حملہ کردیا ۔ تفصیلات کے بموجب نظام آباد کے سابق مئیر ڈی سنجے حال ہی میں کانگریس میں شامل ہوئے تھے ، ان کے مکان پر صبح 6 بجے سندیپ ورما عرف چور ببلو اور ایک شخص نے کار سے ان کے مکان کے مین گیٹ کو ٹکر دیتے ہوئے اند ر داخل ہونے کی کوشش کی اور زبردست ہنگامہ آر ائی شروع کردی ۔ یہاں پر موجود افراد نے فوری حرکت میں آتے ہی یہ دونوں نے راہ فرار اختیار کرلی ۔اس بات کی اطلاع پولیس کو دینے پر پولیس نے مقام واقعہ پہنچ کر حالات کا جائزہ لیا ۔ سابق مئیر ڈی سنجے کے مکان پر حملہ کئے جانے والے مناظر سی سی فوٹیج میں واضح طور پر ریکارڈ کئے گئے ۔ سندیپ ورما عرف چور ببلو کو حال ہی میں نظام آباد سے تڑی پار کیا گیا تھا اور یہ نظام آباد کا روڈی شیٹر ہے نہ صرف نظام آباد بلکہ حیدرآباد میں کئی مقدمات درج ہے ۔ حیدرآباد پارک حیات ہوٹل پر بائونسر پر پٹرول چھڑکنے کے کیس میں اور نظام آباد ڈچپلی کے نڑپلی کے سرپنچ کی کار پر پٹرول چھڑک کر آگ لگانے کے کیس میں یہ ملوث ہونے پر اسے شہر بدر کیا گیا تھا جس کی وجہ سے گذشتہ یہ نظام آباد شہر سے دور رہ رہا تھا ۔مارچ کے پہلے ہفتہ میں نارسنگ پولیس اسٹیشن میں بھی کیس درج کیا گیا تھا ۔ سندیپ کی جانب سے ڈی سنجے کے مکان پر حملہ کی اطلاع پر شہر میں ہلچل پیدا ہوگئی ۔ ڈی سنجے سابق صدر پردیش کانگریس ورکن قانون ساز کونسل ڈی سرینواس کے بڑے فرزند ہے اور یہ نظام آباد کے پہلے سابق مئیر ہے ۔ نظام آباد میں ڈی سنجے کے مکان پر حملہ کی اطلاع ملنے پر ان کے کئی حامیوں نے ان مکان پہنچ کر ڈی سنجے سے ملاقات کررہے ہیں اس خصوص میں IVٹائون پولیس سے دریافت کرنے پر بتایا کہ سنجے کے مکان پر حملہ کے بعد اطلاع دی گئی تھی لیکن ابھی تک کوئی تحریری طور پر شکایت نہیں کی گئی جس کی وجہ سے کوئی مقدمہ درج نہیں کیا گیا اور حملہ آور نے کار چھوڑ کر فرار ہونے کی اطلاع ہے ۔ پولیس نے بتایا کہ اگر کوئی شکایت وصول ہوئی تو کارروائی کی جائے گی ۔ ڈی سنجے سے ربط پیدا کرنے کی کوشش کی گئی تو یہ فون پر دستیاب نہیں تھے جبکہ شہر میں اس بات کو لیکر کئی افواہیں سرگرم ہے ۔ ڈی سنجے اور ان کے بھائی رکن پارلیمان ڈی اروند کے درمیان کئی اختلافات ہے ۔ ڈی سنجے کانگریس میں ہے تو ڈی اروند بی جے پی کے رکن پارلیمان ہے اور یہ دونوں بھائی ایک دوسرے کے خلاف ہے جس کی وجہ سے دونوں کے درمیان دوری بنی ہوئی ہے ۔ ڈی سنجے کانگریس پارٹی میں شامل ہونے کے بعد کانگریس پارٹی کے کارکن ان سے ملاقات کرتے ہوئے ان کی گھر واپسی پر مبارکباد پیش کررہے ہیں ہوسکتا ہے کہ کوئی منصوبہ بند طریقہ سے یہ حملہ کرنے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے ۔