سابق میجر جنرل یفات تومیر یروشلمی اقدام خودکشی کے بعد ہاسپٹل منتقل

   

یروشلم، 9نومبر (یو این آئی) اسرائیلی میڈیا کے مطابق ایمرجنسی ادارے میگن ڈیوڈ ایڈوم کی ایمبولینس سروس نے سابق میجر جنرل یفات تومیر یروشلمی کو اقدامِ خودکشی کے بعد ہاسپٹل منتقل کیا۔ میڈیا کے مطابق یفات تومیر یروشلمی نے فلسطینی قیدیوں پر اسرائیلی فوجیوں کے تشدد کی ویڈیو وائرل ہوجانے پر استعفا دے دیا تھا اور حکومتی غضب سے بچنے کیلئے روپوش ہو گئی تھیں۔
اسرائیلی فوج میں میجر جنرل کے عہدے تک پہنچنے والی یروشلمی پراکیوشن کے شعبے کی سربراہ تھیں۔ اسرائیلی سیکیورٹی اداروں نے فلسطینی قیدیوں پر تشدد کی اس بد ترین مناظر پر مبنی ویڈیو وائرل ہونے سے اسرائیلی فوج کے رازوں کے علاوہ غیر انسانی چہرے کے بے نقاب ہونے پر روپوش ہو جانے والی میجر جنرل کو حراست میں لے لیا۔ یفات یروشلمی کو عدالت میں پیش کیا گیا تو اسرائیلی عدالت نے بھی ان کی ضمانت پر رہائی کا حکم دینے کے بجائے انہیں نظر بند رکھتے ہوئے تفتیش کی اجازت دی۔ اسی دوران اسرائیلی فوج اور دوسرے سیکیورٹی اداروں کے تفتیشی ماحول سے خوفزدہ ہوتے ہوئے خودکشی کی کوشش کی تاکہ تشدد اور اذیت سے بچ سکیں جو انہیں اپنے فوجی رفقا سے خطرہ تھا۔