سابق وزیراعظم تھائی لینڈ کی پیرول پر رہائی

   

بنکاک : تھائی لینڈ کے سابق وزیرِ اعظم تھاکسن کو پیرول پر رہا کر دیا گیا۔امریکی میڈیا کے مطابق تھائی لینڈ کے سابق وزیرِ اعظم تھاکسن کرپشن کے الزام میں 6 ماہ سے قید تھے، انہیں بیماری کے باعث اسپتال میں رکھا گیا تھا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق سابق وزیرِ اعظم اب اسپتال سے بنکاک میں اپنے گھر منتقل ہو گئے ہیں۔تھائی لینڈ کی حکومت نے گزشتہ ہفتے کہا تھا کہ 74 سالہ سابق وزیرِ اعظم اپنی عمر اور صحت کی وجہ سے جلد رہائی کے اہل ہیں۔رپورٹس کے مطابق تھاکسن پر 2001ء سے 2006ء کے دوران اقتدار کے غلط استعمال اور کرپشن کا الزام تھا۔