نئی دہلی: سابق وزیر اعظم اور کانگریس کے سینئر رہنما ڈاکٹر منموہن سنگھ آئندہ دہلی اسمبلی انتخابات کے لئے منگل کو راجوری گارڈن کے علاقے میں ایک عوامی ریلی سے خطاب کریں گے۔
پولنگ کے لئے صرف چند دن باقی رہنے کے بعد کانگریس کے جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا اور پارٹی رہنما راہل گاندھی بھی آج جنگ پورہ اور سنگم وہار علاقوں میں عوامی ریلیوں سے خطاب کریں گے۔
کانگریس جو دہلی میں 15 سال تک اقتدار میں رہی ، 2015 کے اسمبلی انتخابات میں ایک بھی نشست نہیں جیت سکی۔
دہلی کی 70 اسمبلی نشستوں پر ووٹنگ 8 فروری کو ہوگی اور ووٹوں کی گنتی 11 فروری کو ہوگی۔