سابق وزیراعظم منموہن سنگھ ایمس میں شریک

,

   

نئی دہلی ۔ 10 مئی (سیاست ڈاٹ کام) سابق وزیراعظم منموہن سنگھ کو سینہ میں تکلیف کی شکایت کے بعد رات 8:40 بجے دہلی کے آل انڈیا انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسیس (ایمس) میں شریک کیا گیا جہاں کارڈیو تھوراسک وارڈ میں انہیں نگرانی میں رکھا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ان پر قریبی نظر رکھی جارہی ہے۔ 87 سالہ کانگریس کے سینئر قائد کو دواخانہ کے روم میں رکھا گیا ہے ۔ انہیں آئی سی یو میں شریک نہیں کیا گیا ۔ 2009 ء میں ایمس میں ہی منموہن سنگھ کی بائی پاس سرجری کی گئی تھی ۔