سابق وزیراعظم پاکستان یوسف رضا گیلانی کورونا سے متاثر

   

Ferty9 Clinic

ازخود قرنطینہ میں،شہباز شریف کا اظہار افسوس
اسلام آباد ۔13 جون (سیاست ڈاٹ کام)پاکستان کے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کورونا کی زد میں آگئے ۔ ان کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے ۔وائرس کی تشخیص کے بعد پی پی پی لیڈر یوسف رضا گیلانی از خود قرنطینہ میں چلے گئے ہیں۔سابق وزیراعظم گزشتہ دنوں وفاقی دارالحکومت کی احتساب عدالت میں توشہ خانہ ریفرنس کی سماعت کے دوران پیش ہوئے تھے ۔عدالت میں پیشی کے موقع پر انہوں نے جج سے درخواست کی تھی کہ چونکہ قانون سازوں کی بڑی تعداد کووڈ 19 سے متاثر ہوئی ہے تو انہیں بھی عدالت میں حاضری سے استثنیٰ دی جاسکتی ہے ۔روزنامہ ’’ڈان‘‘ کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے صدر اور خود اس وقت کورونا وائرس کی وجہ سے تنہائی اختیار کرنے والے شہباز شریف نے یوسف رضا گیلانی کے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر افسوس کا اظہار کیا اور ان کی جلد صحت کی دعا کی۔