حیدرآباد،2 ستمبر(یواین آئی)متحدہ آندھراپردیش کے سابق وزیراعلی وائی ایس راج شیکھر ریڈی کی حکمرانی اوران کی جانب سے لئے گئے فیصلے پورے ملک کیلئے ایک مثال ہیں۔آندھراپردیش کے وزیراعلی و راج شیکھر ریڈی کے فرزند وائی ایس جگن موہن ریڈی نے یہ بات بتائی۔راج شیکھر ریڈی کی 10ویں برسی کے سلسلہ میں اپنے آبائی ضلع کڑپہ کے ایڈوپُلاپایا میں اپنے ارکان خاندان کے ساتھ وائی ایس آر گھاٹ پہنچ کر انہوں نے اپنے والد کو بھرپور خراج پیش کیا اور خصوصی دعائیہ اجتماع میں شرکت کی۔اس موقع پر راج شیکھر ریڈی کی بیوہ وجئے اماں، ان کی بیٹی شرمیلا،رکن پارلیمنٹ اویناش ریڈی،وائی وی سباریڈی،امجد باشاہ،سری کانت ریڈی اور دوسرے بھی موجود تھے ۔جگن نے اس خصوص میں ٹوئیٹ کرتے ہوئے کہاکہ حکمرانی اور عوامی بہبود پر ان کے والد کی جانب سے لئے گئے فیصلے پورے ملک کیلئے رہنمائی رہے ۔جس طرح انہوں نے ریاست کی قیادت کی،اس سے قومی سطح پر ہم کو فخر ہے ۔ان کا جذبہ اقدار کی راہ پر ہمیشہ ہماری رہنمائی کرتا رہے گا۔