لنبی :پنجاب کے پانچ بار کے وزیراعلی رہ چکے اور ملک کے عمردراز قدآور لیڈروں میں شامل پرکاش سنگھ بادل نے سابق رکن اسمبلی کو ملنے والی پنشن لین سے انکار کرتے ہوئے اس رقم کو مفاد عامہ میں استعمال کرنے کی درخواست کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ بادل نے آج تحریری طورپر ریاستی حکومت کو بھیجے ایک خط میں کہا کہ سابق رکن اسمبلی کے طورپر ملنے والی کوئی بھی پنشن وہ نہیں لیں گے اور پنشن کی رقم لوگوں کے استعمال کی جائے ۔
