سابق وزیردامودر ریڈی کی آخری رسومات انجام دی گئیں

   

حیدرآباد4 اکتوبر(یواین آئی) سابق ریاستی وزیردامودر ریڈی کی آخری رسومات ان کے آبائی علاقہ تنگاتری میں انجام دی گئی۔چند دن پہلے ان کی موت ہوگئی تھی۔ان کی آخری رسومات ان کے زرعی کھیت میں سرکاری اعزاز کے ساتھ انجام دی گئیں۔ بیماری کے دوران وہ یکم اکتوبر کو حیدرآباد میں چل بسے تھے ۔ آخری رسومات میں وزیر اُتم کمار ریڈی کے علاوہ کئی عوامی نمائندے بھی شریک ہوئے ۔ پانچ مرتبہ ایم ایل اے رہے دامودر ریڈی نے مشکل حالات میں بھی پارٹی پر اعتماد برقرار رکھا۔ ان کی موت کانگریس کے لئے ناقابل تلافی خسارہ قرار دی گئی ہے ۔