سابق وزیر اعظم راجیو گاندھی کے قتل کے قصورواروں کی قبل از وقت رہائی کے مطالبے پر سماعت ملتوی

   

نئی دہلی : سپریم کورٹ میں سابق وزیر اعظم راجیو گاندھی کے قتل کے مجرم نلنی اور آر پی روی چندرن کی قبل از وقت رہائی کی درخواست کی سماعت آج ملتوی کر دی گئی۔ سپریم کورٹ میں اگلی سماعت پیر کو ہوگی اس کے ساتھ ہی تمل ناڈو حکومت نے سپریم کورٹ میں حلف نامہ داخل کرکے راجیو گاندھی کے قتل کے مجرموں کی قبل از وقت رہائی کی حمایت کی۔ نلنی سریہر اور آر پی روی چندرن نے مدراس ہائی کورٹ کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا ہے مجرموں کی درخواستوں کو مدراس ہائی کورٹ نے 17 جون کو خارج کر دیا تھا دونوں مجرموں نے اپنی درخواست میں اے جی پیراریولن کی رہائی کے سپریم کورٹ کے حکم کا حوالہ دیتے ہوئے اپنی رہائی کی مانگ کی ہے۔