بنگلورو : کرناٹک کے سابق وزیر اعلی ایس ایم کرشنا یہاں ایک اسپتال کے انتہائی نگہداشت یونٹ (آئی سی یو) میں داخل ہیں اور ڈاکٹروں کی ایک ٹیم ان کی دیکھ بھال کررہی ہے ، مسٹر کرشنا کو 30 اپریل کو ایک معمولی بیماری کے باعث اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔کرشنا (91) اس وقت ڈاکٹر ستیہ نارائن اور ڈاکٹر سنیل کارنتھ کی قیادت میں ڈاکٹروں کی ٹیم کی نگرانی میں زیر علاج ہیں۔ آئی سی یو میں ہونے کے باوجود ان کی حالت مستحکم بتائی جاتی ہے اور بہتری کے آثار دکھائی دے رہے ہیں۔