بیتول : کانگریس کے سینئر لیڈر اور مدھیہ پردیش کے سابق وزیر اعلیٰ کمل ناتھ کل 14 جنوری کو بیتول ضلع کے ایک روزہ دورے پر ہوں گے ۔آج یہ اطلاع دیتے ہوئے ضلع کانگریس کمیٹی کے کارگزار صدر ہیمنت واگدرے نے بتایا کہ کانگریس کے سینئر لیڈر کمل ناتھ صبح 10.15 بجے ہیلی کاپٹر کے ذریعے بھوپال سے روانہ ہوں گے اور صبح 11 بجے آملہ تحصیل کے کھیڑلی بازار گاؤں پہنچیں گے ۔ یہاں کانگریس پارٹی کے ڈویژنل سیکٹر کی میٹنگ میں شرکت کے بعد جلسہ عام سے خطاب کریں گے ۔ کمل ناتھ دوپہر ایک بجے چھندواڑہ کے لیے روانہ ہوں گے اور دوپہر ایک بجے وہاں پہنچیں گے ، جہاں وہ رات آرام کریں گے ۔