جے پور: راجستھان کے سابق وزیراعلی اور بہار۔ ہریانہ کے گورنر رہے کانگریس کے سینئر لیڈر جگن ناتھ پہاڑیا کا کورونا کے سبب انتقال ہو گیا ۔ وہ 89 سال کے تھے ۔ انہوں نے ہریانہ کے گوروگرام اسپتال میں چہارشنبہ کی رات آخری سانس لی۔ ان کی موت پر راجستھان حکومت نے ایک دن کے سرکاری سوگ اور سرکاری دفاتر میں تعطیل کا اعلان کیا ہے ۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے مسٹر پہاڑیا کے انتقال پرافسوس کا اظہار کیا ہے ۔ انہوں نے پسماندگان اور حامیوں سے اظہار تعزیت کیا۔