سابق وزیر اندرا کرن ریڈی کے بھائی کے دیہانت پر جلیل ازہر نے پرسہ دیا

   

نرمل /22 فروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) نرمل کے مشہور و معروف تاجر اے ہنمنت ریڈی کا بعمر 80 سال چار دن قبل دیہانت ہوگیا ۔ ان کی آخری رسومات ان کے آبائی وطن یلاپلی میں انجام دی گئی ۔ واضح رہے کہ آنجہانی اے ہیمنت ریڈی سابق وزیر جنگلات و سینئیر سیاسی قائد مسٹر اے اندرا کرن ریڈی کے بڑے بھائی تھے ۔ آج ان کے آبائی موضع یلاپلی پہونچکر نرمل سیاست اسٹاف رپورٹر سید جلیل ازہر نے اے اندرا کرن ریڈی سے ملاقات کرتے ہوئے ان کو پرسہ دیا ۔ اس موقع پر محمد زاہد علی مالک آئی اے فنکشن ہال بھی موجود تھے ۔