سابق وزیر انیس احمد کی کانگریس میں واپسی

   

ممبئی : مہاراشٹر کے سابق وزیر انیس احمد آج کانگریس میں واپس آئے۔ وہ ونچت بہوجن اگھاڑی امیدوار کے طور پر نامزدگی داخل کرنے کی آخری تاریخ صرف چند منٹوں سے چھوٹ گئے تھے۔ آل انڈیا کانگریس انچارج رمیش چنیتھلا نے احمد کا پارٹی میں خیرمقدم کیا۔ احمد نے گزشتہ ہفتہ ناگپور سنٹرل سیٹ سے وی بی اے امیدوار کے طور پر مہاراشٹر اسمبلی انتخابات لڑنے پارٹی چھوڑ دی تھی۔ آج وہ دوبارہ کانگریس میں واپس ہوگئے