امراوتی ۔ سابق وزیر متحدہ آندھرا پردیش اچن نائیڈو کورونا پازیٹیو قرار پائے ہیں۔ اچن نائیڈو ان دنوں پولیس تحویل میں ہیں۔ انہیں ایک اسکام کے سلسلہ میں گذشتہ دنوں گرفتار کیا گیا تھا اور عدالت میں پیش کرکے پولیس تحویل میں لیا گیا ہے جہاں ان سے پوچھ تاچھ کی جا رہی ہے ۔ اس دوران ان کا کورونا معائنہ کروایا گیا جس کی پازیٹیو آئی ہے ۔