سابق وزیر تعلیم پارتھو چٹرجی آر این ٹیگور اسپتال میں داخل

   

کولکاتا: سابق وزیرتعلیم پارتھو چٹرجی جو اس وقت اساتذہ تقرری گھوٹالہ میں ملوث ہونے کے الزام میں جیل میں بند ہیں کو کلکتہ ہائی کورٹ سے اجازت ملنے کے بعد آر این ٹیگور اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے ۔ جیل میں طبیعت خراب ہونے کے بعد جیل انتظامیہ نے پارتھو چٹرجی کو ایس ایس کے ایم اسپتال میں داخل کرایا تھا مگر انہوں نے کلکتہ ہائی کورٹ سے درخواست کی تھی کہ انہیں پرائیوٹ اسپتال میں علاج کرانے کی اجازت دی جائے ۔عدالت نے درخواست منظور کر لی۔ تاہم شرط یہ عائد کی کہ علاج کا خرچ پارتھو چٹرجی کوخود برداشت کرنا پڑے گا۔