سابق وزیر جوگورامنا کے رشتہ دار کی پاکٹ کا سرقہ

   

حیدرآباد ۔ /12 ستمبر (سیاست نیوز) حسین ساگرجھیل پر جاری مرکزی وسرجن جلوس کے دوران سارقین نے سابقہ وزیر کے رشتہ دار کی پاکٹ کا سرقہ کرلیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ سابقہ ریاستی وزیر جوگورامنا کے قریبی رشتہ دار جو مرکزی وسرجن جلوس میں شرکت کیلئے ٹینک بینڈ پہونچا تھا کہ پاکٹ ماروں نے اسے نشانہ بناتے ہوئے پاکٹ کا سرقہ کرلیا ۔ پولیس کے بموجب سارقین نے جوگو رامنا کے رشتہ دار کے 25 ہزار روپئے نقد رقم اور دیگر اشیاء کا بھی سرقہ کیا ہے ۔ پولیس اس سلسلے میں مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کیا اور سی سی ٹی کے ذریعہ اس کی نشاندہی کرنے کی کوشش جاری ہے ۔