سابق وزیر جی ونود کی کانگریس میں شمولیت

   

حیدرآباد۔/11 جنوری، ( سیاست نیوز) سابق وزیر جی ونود نے نئی دہلی میں اے آئی سی سی قائدین کی موجودگی میں کانگریس میں شمولیت اختیار کرلی۔ کانگریس کے سینئر قائد آنجہانی جی وینکٹ سوامی کے فرزند جی ونود نے اے آئی سی سی ہیڈ کوارٹر میں اے آئی سی سی خازن احمد پٹیل اور جنرل سکریٹری کے سی وینوگوپال کی موجودگی میں کانگریس میں شمولیت اختیار کرلی۔ ان کے ہمراہ جنرل سکریٹری اے آئی سی سی انچارج تلنگانہ آر سی کنتیا موجود تھے۔ اے آئی سی سی قائدین نے جی ونود کا پارٹی میں استقبال کیا اور امید ظاہر کی کہ تلنگانہ میں پارٹی مزید مستحکم ہوگی۔