نئی دہلی: سابق مرکزی وزیر خارجہ کے اچانک موت ہوجانے سے سارا ملک صدمہ میں ہے۔ وہیں بالی ووڈ اسٹارس بھی انہیں خراج پیش کررہے ہیں۔ واضح رہے کہ کل رات اچانک قلب پر حملہ کے باعث آل انڈیا انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنس (اے آئی آئی ایم ایس) میں انتقال کرگئیں۔ ان کی موت پر سیاسی لوگوں کے بشمول دیگر کئی شعبہ سے تعلق رکھنے والے لوگ انہیں خراج پیش کررہے ہیں۔ بالی ووڈ سوپر اسٹار امیتابھ بچن نے ٹوئٹر پر انہیں خرا ج پیش کرتے ہوئے کہا کہ سشماسوراج جی کی موت کی خبر سن کر نہایت افسوس ہوا۔ وہ ایک بہترین لیڈر تھیں، میں ان کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کرتا ہوں او ران کے لئے دعائیں کرتا ہوں۔ خدا ان کی آتما کو شانتی دے۔
اکشے کمار نے اپنے ٹوئیٹ میں کہا کہ سشماسوراج کی موت کی خبر سن کر بہت افسوس ہوا۔ بھگوان ان کی آتما کو شانتی دے۔ ان کے علاوہ دیگر فنکار جن میں انیل کپور، کرن جوہر، انوراگ کیشپ، رندیپ ہوڑا،وویک ابرائے، ارجن کپور، رتیش دیشمکھ،سنجے دت، رشی کپو ر او رانوشکا شرما نے بھی اپنے تعزیتی پیام بھیجے۔ گلوکارہ لتا منگیشکر ا وران کی بہن گلوکارہ آشا بھوسلے نے بھی ان کی موت پر گہر ے رنج کا اظہار کیا۔