سیاسی قائدین کا اظہار تعزیت
نئی دہلی 6 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) سابق وزیر خارجہ سشما سوراج منگل کی رات گزر گئیں۔ ایمس نے کہاکہ وہ 67 سال کی تھیں۔ اُنھیں 9.30 بجے شب تشویشناک حالت میں ایمس میں شریک کروایا گیا تھا اور ہنگامی صحت کے وارڈ میں منتقل کردیا گیا تھا۔ کئی سینئر وزراء بشمول وزیر صحت ہرش وردھن ایمس پہونچے۔ سوراج نے آج شام اپنے ٹوئٹر پر وزیراعظم مودی کو مبارکباد دی تھی جبکہ جموں و کشمیر میں دستور کی دفعہ 370 منسوخ کرنے اور ریاست کو 2 مرکز زیرانتظام علاقوں میں تقسیم کرنے کا حکومت نے فیصلہ کیا تھا۔ اُن کے مختلف ممالک سے خوشگوار تعلقات تھے۔ چیف منسٹر گوا نے اُن کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاکہ بحیثیت اپوزیشن لیڈر ڈگمبر کامت نے کہاکہ وہ ایک عظیم
قائد تھیں۔ بھگوان اُن کی آتما کو شانتی دے۔ وزیراعظم مودی نے سشما سوراج کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ ہندوستان کی سیاست کا ایک درخشاں باب آج ختم ہوگیا۔ این سی پی کے صدر شردپوار نے اُنھیں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاکہ وہ اُنھیں ہمیشہ شرد بھاؤ (بڑا بھائی) کہا کرتی تھیں۔ چیف منسٹر گوا پرمود ساونت نے کہاکہ اُن کے 5 سالہ دور میں جبکہ وہ چیف منسٹر تھیں، اُنھیں دنیا بھر میں ایک عظیم قائد سمجھا جاتا تھا۔ اُنھوں نے اُن کے سوگوار ارکان خاندان سے ہمدردی ظاہر کی۔ اور اُن کی آتما کی شانتی کے لئے دعا کی۔ کیوں کہ اُنھوں نے پارٹی کے لئے گرانقدر خدمات ادا کی ہیں۔
