حیدرآباد: تلنگانہ کے سابق وزیر داخلہ نائینی نرسمہا ریڈی کا شہر کے اپولو ہاسپٹل میں آج رات دیر گئے دیہانت ہوگیا۔ طبیعت کی خرابی پر انہیں دواخانہ میں شریک کیا گیا تھا اور وینٹلیٹر کے علاوہ وہ ڈائیلاسیس پر تھے۔ وہ تلنگانہ قانون ساز کونسل کے رکن تھے جبکہ 2014 سے 2018 تک وزیر داخلہ رہے۔ وہ تلنگانہ کے پہلے وزیر داخلہ تھے۔ انہیں دیگر قلمدانوں کی بھی ذمہ داری دی گئی تھی۔ نرسمہا ریڈی کے دیہانت پرچیف منسٹر اور مختلف قائدین نے رنج و غم کا اظہار کیا۔