سابق وزیر داخلہ یوم جمہوریہ تقریب میں غش کھا گئے

   

جناب محمود علی کو فوری دواخانہ منتقل کیا گیا ۔ صحت بہتر ‘ ڈسچارج
حیدرآباد۔26جنوری(سیاست نیوز) سابق ریاستی وزیر داخلہ جناب محمد محمود علی تلنگانہ بھون میں یوم جمہوریہ تقریب کے دوران غشی کے سبب لڑکھڑا کر بیہوش ہوگئے جنہیں فوری دواخانہ منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹرس نے انہیں طبی امداد فراہم دی اور علاج کو یقینی بنایا۔ جناب محمد محمود علی کو طبی امداد اور مکمل طبی جانچ کے بعد ڈسچارج کردیا گیا۔ سابق وزیر داخلہ بی آر ایس کی یوم جمہوریہ تقریب میں شرکت کیلئے صبح میں گھر سے روانہ ہوئے اور تلنگانہ بھون میں منعقدہ تقریب میں شرکت کے بعد وہیں موجود تھے کہ اچانک ان پر غشی طاری ہونے لگی اور و ہ چکرا گئے ۔ قریب موجود پارٹی قائدین اور کاگذار صدر بی آر ایس کے ٹی راما راؤ نے انہیں سنبھالتے ہوئے فوری طور پر دواخانہ منتقل کرنے کے اقدامات کئے جہاں ڈاکٹرس نے ان کا معائنہ کرنے کے بعد کہا کہ ناشتہ نہ کرنے کے سبب ان کے بلڈ پریشر میں گراوٹ ریکارڈ کی گئی تھی جسے فوری طور پر کنٹرول میں لاتے ہوئے ان کا علاج کیاگیا۔3