سابق وزیر مالیت چدمبرم کو نشانہ اپنی ناکامیوں کو چھپانے کےلیے بنایا جا رہا ہے۔ پرینکا گاندھی

,

   

Ferty9 Clinic

مودی سرکار سابق وزیر مالیاتی امور کو دراصل نشانہ اس لئے بنانا چاہتی ہے کہ اس کے آڑ میں وہ اپنی ناکامیوں کو چھپانا کی کوشش کر رہی ہے۔ پرینکا نے ٹویٹ کرکے مزید کہا کہ راجیہ سبھا کے معزز رکن انہوں نے وزیر مالیات رہ کر اس ملک کی دہائیوں تک بے انتہا خلوص نیت سے اس ملک کی خدمت کی ہے۔ وہ حکومت کی ناکامیوں کو نشانہ بناتے ہیں اس لئے حکومت بے شرمی سے انہیں نشانہ بناتی ہے۔ کانگریس جنرل سیکرٹری پرینکا گاندھی وڈرا نے کہا کہ ہم انکے ساتھ کھڑے ہیں اور ہم سب مل کر سچائی کےلیے لڑتے رہیں گے، چاہے اسکا نتیجہ کچھ بھی نکلے۔

واضح رہے کہ پچھلے چند سالوں سے جو بھی حکومت کو اسکی کسی کمزوری سے اگاہ کرتا ہے تو اسے وطن مخالف جیسے الفاظ سے نوازا جاتا ہے اور اسے ہر طرح سے پریشان کیا جاتا ہے۔

مگر پہلے ایسا ہوتا تھا کہ جو بھی حکومت کے خلاف یا اسکی کمزوری کے خلاف انکو کچھ اگاہ کرتا تو اسے تسلیم کیا جاتا تھا اور بتانے والوں کو اپنا سیاسی حریف مانا جاتا تھا۔