سابق وزیر محمد احمد اللہ کی تلگودیشم میں شمولیت

   

حیدرآباد /18 جنوری ( سیاست نیوز ) شہر کڑپہ کے سابق ریاستی وزیر کانگریس پارٹی سید محمد احمد اللہ اور ان کے فرزند سید محمد اشرف نے ٹی ڈی پی میں شمولیت اختیار کرلی ہے ۔ سی ایم آندھراپردیش چندرا بابو نائیڈو سے ملاقات کرکے ٹی ڈی پی کا کھنڈوا پہن لیا اور سی ایم نے سید محمد اشرف کو کڑپہ کیلئے انچارج مقرر کردیا ہے اور امید ظاہر کی کہ شہر کڑپہ کی عوام کو بہبودی کیلئے دل و جان سے خدمت کریں گے ۔