سابق وزیر محمد علی شبیر کی انسانی ہمدردی زخمی شخص کو ہاسپٹل منتقل کیا اور مالی مدد کی

   

حیدرآباد۔/9 مئی، ( سیاست نیوز) سابق وزیر و سینئر کانگریس قائد محمد علی شبیر نے انسانی ہمدردی کی مثال قائم کرتے ہوئے سڑک پر موجود ایک زخمی شخص کو ہاسپٹل منتقلی کا انتظام کیا۔ محمد علی شبیر کاماریڈی سے دومکنڈہ جارہے تھے کہ راستہ میں جنگم پلی کے قریب سڑک پر ایک زخمی شخص کو دیکھا۔ انہوں نے اپنی گاڑی روک کر فوری زخمی شخص سے کیفیت دریافت کی، اس شخص نے بتایا کہ وہ اپنے کھیت کو جارہا تھا کہ حادثہ کا شکار ہوگیا۔ محمد علی شبیر نے زخمی شخص کو اپنے سیکوریٹی عملے اور اسٹاف کی مدد سے ہاسپٹل روانہ کیا اور علاج کے سلسلہ میں مالی مدد کی۔ انہوں نے بہتر علاج کے سلسلہ میں ڈاکٹرس سے بات چیت کی۔ مقامی افراد بڑی تعداد میں جمع ہوگئے اور انہوں نے محمد علی شبیر کے انسانی جذبہ کی ستائش کی۔ انہوں نے کہا کہ کاماریڈی اور دومکنڈہ کے درمیان سڑک حادثات میں اضافہ ہوا ہے۔ حکومت کو اس سلسلہ میں توجہ مرکوز کرتے ہوئے احتیاطی قدم اٹھانے چاہیئے۔ر