سابق وزیر ملاریڈی کی تلگو دیشم میں شمولیت ؟

   

گذشتہ 2 دن سے ارکان خاندان اور حامیوں سے سرگرم مشاورت
حیدرآباد ۔ 10 ۔ جون : ( سیاست نیوز) : بی آر ایس کے رکن اسمبلی سابق وزیر ملا ریڈی تلگو دیشم پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے کے لیے اپنے ارکان خاندان اور حامیوں سے مشاورت کررہے ہیں ۔ واضح رہے کہ وہ 2014 تک تلگو دیشم پارٹی میں تھے تلگو دیشم پارٹی کے ٹکٹ پر رکن پارلیمنٹ منتخب ہوئے تھے ۔ علحدہ تلنگانہ ریاست کی تشکیل کے بعد بی آر ایس میں شامل ہوئے آندھرا پردیش میں تلگو دیشم حکومت کے قیام اور مرکز میں تلگو دیشم این ڈی اے کا حصہ ہونے کی وجہ سے وہ دوبارہ تلگو دیشم پارٹی میں شامل ہونے کے لیے گذشتہ دو دن سے اپنے حامیوں سے مشاورت کررہے ہیں ۔ ملا ریڈی پہلے کانگریس میں شامل ہونے کی کوشش کی تھی تاہم چیف منسٹر ریونت ریڈی سے ان کے اختلافات کے پیش نظر وہ بنگلور پہونچکر ڈپٹی چیف منسٹر کرناٹک کے ڈپٹی چیف منسٹر ڈی کے شیوکمار سے ملاقات کی اور حیدرآباد میں چیف منسٹر ریونت ریڈی کے مشیر ویم نریندر ریڈی سے بھی ملاقات کی تھی ۔ باوجود اس کے ان کی کانگریس میں شمولیت کی راہیں ہموار نہیں ہوئی ۔ کچھ دن ان کا جھکاؤ بی جے پی کی طرف بھی رہا ہے ۔ بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ ایٹالہ راجندر سے بھی وہ رابطے میں تھے ۔ تلنگانہ حکومت کی جانب سے ان کے تعلیمی اداروں اور اراضیات کو نشانہ بنانے کے خلاف وہ دوبارہ تلگو دیشم میں شامل ہونے کے لیے اپنے حامیوں سے سرگرم مشاورت کررہے ہیں ۔ سوشیل میڈیا میں بھی یہ افواہیں تیزی سے گشت کررہی ہیں ۔ بی آر ایس کے رکن اسمبلی ملاریڈی نے ان افواہوں کی نہ تردید کی ہے اور نہ ہی تائید کی ہے ۔۔ 2