سابق وزیر موتکوپلی نرسمہلو کی جلد ہی بی جے پی میں شمولیت

   

Ferty9 Clinic

حیدرآباد 11 اگست (یو این آئی) متحدہ آندھراپردیش کے سابق وزیر موتکوپلی نرسمہلو جلد ہی بی جے پی میں شامل ہوجائیں گے ۔تلنگانہ بی جے پی کے صدر کے لکشمن اور مرکزی مملکتی وزیر داخلہ کشن ریڈی نے ان کی قیام گاہ پر ان سے ملاقات کی اور بی جے پی میں شامل ہونے کی دعوت دی۔سمجھاجاتا ہے کہ اس پر نرسمہلو نے مثبت ردعمل کااظہار کیا۔تلنگانہ تلگودیشم کے لیڈران 18اگست کو بی جے پی کے قومی کارگزار صدر جے پی نڈا کی موجودگی میں زعفرانی جماعت میں شامل ہوں گے ۔نمائش گراونڈ میں 25اگست کو پارٹی کی جانب سے ایک بڑے جلسہ کا اہتمام کیاجائے گاجس میں سمجھا جاتا ہے کہ نرسمہلو پارٹی میں شامل ہوجائیں گے ۔نرسمہلو نے ریاستی اسمبلی کے انتخابات سے پہلے تلگودیشم پارٹی کو خیر باد کہہ دیا تھا۔ اس بات کی بھی قیاس آرائیاں تھیں کہ وہ حکمران جماعت ٹی آرایس میں شامل ہوں گے تاہم انہوں نے ایسا نہیں کیا۔