سابق وزیر وائی ایس ویویکانند ریڈی قتل کی جانچ کیلئے نئی تحقیقاتی ٹیم

   

حیدرآباد۔/29 مارچ، ( سیاست نیوز) سپریم کورٹ نے سابق وزیر وائی ایس ویویکانند ریڈی قتل معاملہ میں آج اہم فیصلہ سنایا ہے۔ سپریم کورٹ نے اس معاملہ کی جانچ کیلئے نئی تحقیقاتی ٹیم سے متعلق سی بی آئی کی پیش کردہ تجویز کو قبول کرلیا ہے۔ سی بی آئی نے تحقیقاتی عہدیدار کے طور پر رام سنگھ کو ذمہ داری سے سبکدوش کردیا۔ نئی قائم کردہ خصوصی تحقیقاتی ٹیم کی قیادت سی بی آئی کے ڈی آئی جی کے آر چوراسیہ کریں گے۔ اس ٹیم میں ایس پی وکاس سنگھ، ایڈیشنل ایس پی مکیش کمار، انسپکٹرس ایس شریمتی نوین پرانیہ اور وائی ایس انکت یادو شامل ہوں گے۔ اس معاملہ کی سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے بعض اہم ریمارکس کئے۔ سپریم کورٹ نے خصوصی تحقیقاتی ٹیم کو 30 اپریل تک تحقیقات مکمل کرنے کی ہدایت دی ہے۔ ر