حیدرآباد ۔ 22 ۔ اگست (سیاست نیوز) سپریم کورٹ نے آندھراپردیش کے سابق وزیر وائی ایس ویویکانند ریڈی قتل کیس کے اہم ملزم گنگی ریڈی کو ضمانت منظور کردی ہے۔ گنگی ریڈی جو اس مقدمہ میں اے ون ملزم ہیں ، ضمانت کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی تھی۔ عدالت نے آج درخواست کی سماعت کی اور فریقین کے دلائل کے بعد ضمانت منظور کردی۔ 2019 انتخابات سے قبل وائی ایس ویویکانند ریڈی کا قتل ہوا تھا اور پولیس نے گنگی ریڈی کو اے ون ملزم کے طور پر شامل کیا۔ گنگی ریڈی ابتداء میں مقامی عدالت سے ضمانت کے حصول کے بعد جیل سے باہر آئے لیکن سی بی آئی نے ہائی کورٹ میں ضمانت کی منظوری کی درخواست دائر کی جس کے بعد ہائی کورٹ نے ضمانت کو منسوخ کردیا تھا ۔ ہائی کورٹ کے فیصلہ کے خلاف گنگی ریڈی سپریم کورٹ سے رجوع ہوئے اور وہاں انہیں ضمانت حاصل ہوئی۔1