سابق وزیر پنجاب امریندر سنگھ نے پٹیالہ سے پنجاب اسمبلی کا الیکشن لڑنے کا اعلان کر دیا

   

Ferty9 Clinic

چندی گڑھ: پنجاب کے سابق وزیر اعلی امریندر سنگھ نے پٹیالہ سے پنجاب اسمبلی الیکشن 2022 لڑنے کا اعلان کیا ہے۔ کیپٹن امریندر سنگھ نے اپنے فیس بک پیج پر اس کی جانکاری دی ہے۔ امریندر نے کہا ہے کہ ان کے خاندان کا تعلق تقریباً 400 سال سے پٹیالہ سے ہے اور وہ صرف نوجوت سدھو کی وجہ سے پٹیالہ چھوڑنے والے نہیں ہیں۔ سابق وزیر اعلی نے پہلے کہا تھا کہ وہ سدھو کو وہاں سے لڑیں گے اور شکست دیں گے جہاں سے سدھو پنجاب اسمبلی انتخابات میں کھڑے ہوں گے۔ امریندر سنگھ نے پنجاب اسمبلی انتخابات میں بی جے پی کے ساتھ اتحاد کا اشارہ دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ سیٹوں کی تقسیم کو لے کر بی جے پی کے ساتھ جلد ہی معاہدہ ہو سکتا ہے۔ مرکزی حکومت کی طرف سے تینوں زرعی قوانین کو واپس لینے کے اعلان کے بعد دونوں پارٹیوں کے درمیان شراکت داری کا راستہ بھی کھلتا نظر آ رہا ہے۔