سابق وزیر کرشنا یادوبی آر ایس سے مستعفی

   

Ferty9 Clinic

حیدرآباد 26 اگست : ( سیاست نیوز ) : سابق ریاستی وزیر کرشنا یادو نے بی آر ایس سے مستعفی ہونے کا اعلان کرکے آئندہ چند دن میں مستقبل کی حکمت عملی سے واقف کرانے کا فیصلہ کیا ۔ آج پریس کانفرنس سے خطاب میں ئے کرشنا یادو نے چیف منسٹر کے سی آر کی معلنہ بی آر ایس کے 115 امیدواروں کی فہرست پر سخت ناراضگی کا اظہار کیا اور کہا کہ بی سی طبقات کے ساتھ نا انصافی کی گئی ہے ۔ انہوں نے بی آر ایس کو مخالف بی سی جماعت قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ 2018 سے بی آر ایس پارٹی میں ہیں ۔ پارٹی میں انہیں ہر سطح پر نظر انداز کیا گیا جس پارٹی میں کوئی عزت و احترام نہیں وہاں رہنا فضول ہے ۔ لہذا انہوں نے بی آر ایس سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا ہے اور کہا کہ وہ اپنے مستقبل کی حکمت عملی تیار کررہے ہیں جس کا آئندہ چار یا پانچ دن میں اعلان کیا جائیگا ۔ ذرائع سے پتہ چلا ہے کہ کرشنا یادو بی جے پی سے رابطے میں ہے اور بہت جلد بی جے پی میں شامل ہوجائیں گے ۔ وہ اسمبلی حلقہ عنبر پیٹ یا ملک پیٹ سے مقابلہ کے خواہش مند ہے اور بی جے پی قائدین سے تبادلہ خیال کررہے ہیں ۔ ن