میدک۔/2 ستمبر ،( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع میدک کے اساتذہ یونین کی جانب سے سابق پنشن پالیسی کاا دوبارہ احیاء عمل میں لانے کے مطالبہ کو لے کر دفتر کلکٹریٹ پر دھرنا منظم کیا گیا۔ قبل ازیں اساتذہ نے دوپہر کے اوقات میں سیاہ بیاچس لگاکر خدمات انجام دیں۔ اساتذہ نے پی آر سی کی جدید پالیسیوں پر بھی عمل آوری کا مطالبہ کیا۔ احتجاجی مظاہرہ کے دوران یونین قائدین نے ضلع میدک کے ڈی آر او کو اپنے مسائل اور دیرینہ حل طلب مطالبات پر مشتمل ایک میمورنڈم بھی پیش کیا۔ اساتذہ نے ہیلت کارڈس کی اجرائی اور اس پر صد فیصد بناء کسی شرائط کے عمل آوری کا بھی مطالبہ کیا۔ یونین قائدین اساتذہ کے مختلف زیر التواء بلز کی فوری منظوری کا بھی مطالبہ کیا۔ اس احتجاجی پروگرام میں ایس ٹی یو کے ضلع صدر پرانیت کمار ، جنرل سکریٹری راج گوپال گوڑ، ایم ایس ٹی یو کے اسٹیٹ صدر وٹھل، اسٹیٹ اسوسی ایٹ صدر سرینواس کے علاوہ دیگر قائدین بھوپیش گوڑ، دلیپ کمار، سرینواس، سدھیر، وینوگوپال، رویندر گوڑ، موہن ، اشوک ریڈی، ایلیا، پوچیا، نوین، رتناکر، محمد جابر، آنند، ارون کمار کے علاوہ دیگر شریک تھے۔