سابق پولیس کمشنر سرینواس راؤ سڑک حادثہ میں محفوظ

   

حیدرآباد۔ تلنگانہ کے سینئر آئی پی ایس عہدیدار و سابق پولیس کمشنر حیدرآباد مسٹر وی وی سرینواس راؤ آج رات ایک سڑک حادثہ میں بال بال بچ گئے۔ تفصیلات کے مطابق مذکورہ آئی پی ایس عہدیدار اپنی سرکاری گاڑی میں آوٹر رنگ روڈ نارسنگی سے گذر رہے تھے کہ ان کی تیز رفتار گاڑی اچانک حادثہ کا شکار ہوگئی اور پلٹنے کے بعد کچھ دور جا کر رُک گئی۔ اس حادثہ میں مسٹر وی وی سر ینواس راؤ زخمی ہوگئے اور انہیں فوری گچی باؤلی میں واقع ایک کارپوریٹ ہاسپٹل منتقل کر دیا گیا ہے۔ سرینواس راؤ تلنگانہ اسٹیٹ رکروٹمنٹ بورڈ کے چیرمین ہیں اور حالیہ دنوں انہیں تلنگانہ اسٹیٹ پولیس اکیڈیمی کی زائد ذمہ داری دی گئی ہے۔