سابق چائلڈ کیئر ورکر کو 91 بچوں سے زیادتی کے الزام کا سامنا

   

Ferty9 Clinic

سڈنی: آسٹریلیا کے ایک سابق چائلڈ کیئر ورکر پر 91 بچوں کے ساتھ زیادتی کا الزام عائد کیا گیا ہے جسے پولیس نے منگل کو ملک میں بچوں کے جنسی استحصال کے خوفناک ترین واقعات میں سے ایک قرار دیا ہے۔ افسران نے مزید کہا کہ اس پر 1,623 الگ الگ جرائم کا الزام لگایا گیا ہے جن میں آبروریزی کے 136 اور 10 سال سے کم عمر کے بچے کے ساتھ جنسی تعلق کے 110 الزامات شامل ہیں۔ڈارک ویب پر پوسٹ کی گئی گرافک چائلڈ پورنوگرافی دریافت کرنے کے بعد تفتیش کاروں نے اس 45 سالہ شخص کو گرفتار کیا۔ پس منظر میں بصری اشاروں کا استعمال کرتے ہوئے آخرِکار برسبین میں بچوں کی نگہداشت کے مرکز میں ان کا سراغ لگایا گیا۔لیکن اس کے فون اور کمپیوٹر کی چھان بین کرنے کے بعد ہی افسران کو اس کے مبینہ سفاکانہ جرائم کی سنگینی کا احساس ہوا جو 4,000 سے زیادہ ضبط شدہ تصاویر اور ویڈیوز سے ظاہر ہوئے تھے۔