نئی دہلی۔ 23 جنوری ۔( سیاست ڈاٹ کام ) سپریم کورٹ نے اپنے عملہ کی خاتون ملازم کی ملازمت کو بحال کردیا ہے جس نے سابق چیف جسٹس آف انڈین رنجن گوگوئی پر جنسی ہراسانی کا الزام عائد کیا تھا ۔ اس خاتون نے الزام عائد کیا تھا کہ جب اس نے سابق چیف جسٹس کی ہراسانی کی مزاحمت کی تھی اس کا تبادلہ کردیا گیا اور اسے ملازمت سے برخواست کردیا گیا تاہم سپریم کورٹ کی بااثر انکوائری کمیٹی نے اس خاتون کے الزامات میں کوئی جھول نہیں پایا ۔