سابق چیف منسٹر اومن چانڈی کو جنسی ہراسانی کیس میں کلین چٹ

   

نئی دہلی : سنٹرل بیورو آف انوسٹی گیشن یعنی سی بی آئی نے سنسنی خیز سولر گھوٹالے میں عصمت دری کیس کے ملزم اومن چانڈی کو کلین چٹ دے دی ہے۔ اومن چانڈی کیرالہ کے سابق وزیر اعلیٰ رہ چکے ہیں اور ان کا شمار کانگریس کے تجربہ کار رہنماو?ں میں ہوتا ہے۔ ان پر سولر گھوٹالہ میں ایک خاتون سے جنسی استحصال کا الزام لگایا گیا تھا۔ اس سلسلے میں سی بی آئی نے چیف جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں رپورٹ پیش کی۔اس گھوٹالے میں جنسی استحصال کے الزامات نے کیرالہ کی سابقہ یونائیٹڈ ڈیموکریٹک فرنٹ حکومت کو ہلا کر رکھ دیا تھا۔ اس معاملے میں سی بی آئی نے بی جے پی لیڈر اے پی عبداللہ کٹی کو بھی بری کر دیا تھا۔ گزشتہ سال، سی بی آئی نے چانڈی سابق مرکزی وزیر کے سی وینوگوپال اور دیگر سیاست دانوں کے خلاف ملزمہ خاتون کے جنسی ہراسانی کے الزامات سے جڑے معاملات کی جانچ اپنے ہاتھ میں لی تھی۔19 جولائی 2013 کو پولس کمشنر کو لکھے خط میںخاتون نے چانڈی، ان کے کچھ وزراء￿ اور دو سابق مرکزی وزراء￿ سمیت کئی کانگریس اور یو ڈی ایف لیڈروں کے خلاف عصمت دری اور بدعنوانی کے الزامات لگائے۔ پچھلے سال، سی بی آئی نے عصمت دری کے الزامات سے منسلک چانڈی، سابق مرکزی وزیر کے سی وینوگوپال اور دیگر سیاست دانوں کے خلاف مقدمات کی جانچ شروع کی تھی۔چانڈی سمیت کل چھ لوگوں کے خلاف مقدمات درج کیے گئے تھے۔ پہلے اس معاملے کی تفتیش کیرالہ پولیس کی کرائم برانچ کر رہی تھی۔ بعد میں یہ معاملہ سی بی آئی کو سونپ دیا گیا۔ خاتون نے اپنی شکایت میں الزام لگایا تھا کہ سال 2012 میں ان لیڈروں نے اس کی عصمت دری کی تھی۔