سابق چیف منسٹر ایس ایم کرشناچل بسےکرناٹک میں آج تعطیل کا اعلان

   

بنگلور ۔ کرناٹک کے سابق چیف منسٹر اور مرکزی وزیر خارجہ ایس ایم کرشنا طویل علالت کے بعد منگل کے روز بنگلورو میں انتقال کر گئے۔ ان کی عمر 93 سال تھی۔ کرناٹک حکومت نے مرحوم رہنما کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے چہارشنبہ کے دن عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔ ان کے لاش کو عوامی دیدار کے لیے ان کی رہائش گاہ سدشیونگر میں رکھا جائے گا اورچہارشنبہ کی صبح 8 بجے آخری رسومات کے لیے انہیں ان کے آبائی گاؤں سومناہلی، مدور، منڈیا ضلع لے جایا جائے گا۔ کرشنا عمرکی بیماریوں میں مبتلا تھے۔ انہیں ویدھی اسپتال میں داخل کیا گیا تھا ۔