سابق چیف منسٹر بدھادیب بھٹاچاریہ اور اہلیہ کوروناپازیٹیو

   

کلکتہ: مغربی بنگال کے سابق وزیر اعلی اوربائیں محاذ کے سینئر لیڈربدھادیب بھٹاچاریہ جو کئی سالوں سے پلمونری بیماری (سی او پی ڈی) میں مبتلا ہیں اور ان کی اہلیہ میرا بھٹاچاریہ کورونا وائرس سے متاثر ہوگئی ہیں ۔اگرچہ میرا بھٹاچاریہ کو اسپتال بھیج دیا گیا ہے ، لیکن ڈاکٹروں نے ابھی سابق وزیرا علیٰ بدھا دیب بھٹاچاریہ کا علاج گھر پرہی رکھ کر کرنے کا مشورہ دیا ہے ۔محکمہ صحت کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ بدھادیب بھٹاچاریہ ، ان کی اہلیہ اور ان کے گھریلو معاون کورونا وائرس سے متاثر ہوگئے ہیں ۔میرا بھٹاچاریہ جنوبی کلکتہ کے ایک پرائیوٹ اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے اور ان کے صحت کی نگرانی کے لئے ایک میڈیکل بورڈ تشکیل دیا گیا ہے ۔