سابق چیف منسٹر مانجھی بہاراسمبلی کے عبوری اسپیکر

   

Ferty9 Clinic

پٹنہ : بہار کے سابق چیف منسٹر جتن رام مانجھی نے عبوری اسپیکر کی حیثیت سے حلف لیا ۔ گورنر پھاگو چوہان نے انہیں عہدہ اور رازداری کا حلف دلایا۔ مانجھی کئی میعاد کیلئے رکن اسمبلی منتخب ہوئے ہیں اور وہ ہندوستانی عوام مورچہ پارٹی کے بانی صدر ہیں۔ مانجھی کو 23 اور 24 نومبر2020ء کی مدت کیلئے اسپیکر مقرر کیا گیا جب تک کہ نئے اسپیکر کا انتخاب نہیں ہوتا۔