وزیر اعظم نریندر مودی اور لال جی ٹنڈن کا اظہار تعزیت
بھوپال /24 نومبر ( سیاست ڈاٹ کام ) سابق چیف منسٹر مدھیہ پردیش و سینئیر قائد بی جے پی کیلاش جوشی کا ایک خانگی ہاسپٹل میں طویل علالت کے بعد انتقال ہوگیا ۔ وہ 90 سال کے تھے اور انہیں تنفس میں تکلیف کی بناء پر بنسل ہاسپٹل میں شریک کروایا گیا تھا ۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے لوک سبھا حلقہ کیلئے اُن کی خدمات کو خراج تحسین ادا کرتے ہوئے اُن کے انتقال پر اپنا پیغام تعزیت روانہ کیا ۔ دریں اثناء مدھیہ پردیش کے گورنر لال جی ٹنڈن نے سابق وزریراعلی کیلاش جوشی کے انتقال پر اظہار تعزیت کیاہے ۔مسٹر ٹنڈن نے اپنے تعزیتی پیغام میں مسٹر جوشی کے انتقال کوتکلیف دہ بتاتے ہوئے کہاکہ ‘ ‘ایشور آنجہانی رہنما کی روح کو تسکین دے اور انکے گھروالوں کو یہ دکھ برداشت کرنے کی طاقت دے ۔